ایشوریا کیساتھ بریک اپ کے بعد سلمان خان نے جنون میں آکر کیا حرکت کی؟

ممبئی(پاکستان امیج)(بھارتی ہدایتکار پراہلاد کاکڑ نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

ہدایتکار پراہلاد کاکڑ کے مطابق سلمان خان اور ایشوریا کے درمیان بریک اپ کے بعد سلمان شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اکثر غصے اور جنون کی حالت میں اپنے سر کو دیوار سے ٹکرا لیتے تھے۔

پراہلاد کاکڑ نے بتایا کہ وہ اس وقت سلمان خان کے ہمسایہ تھے اور خود کئی بار ان کی یہ کیفیت دیکھ چکے ہیں۔ ان کے مطابق سلمان اور ایشوریا کے تعلقات باضابطہ علیحدگی کے اعلان سے قبل ہی ختم ہو چکے تھے اور اس فیصلے میں ایشوریا اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہی بہتری تھی کیونکہ تعلق میں تلخی اور مسائل حد سے بڑھ گئے تھے۔

ہدایتکار نے مزید کہا کہ بریک اپ کے بعد ایشوریا رائے نے سکون اور اطمینان محسوس کیا، تاہم انہیں اس بات کا دکھ ضرور تھا کہ انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ سلمان خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے جس کی وجہ سے وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں۔ اس واقعے کے بعد ایشوریا نے فلم انڈسٹری میں کسی پر مکمل بھروسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ مشہور فلم ہم دل دے چکے صنم کے اسٹارز سلمان خان اور ایشوریا رائے کا تعلق 2001 میں ختم ہوا، جبکہ 2002 میں اداکارہ نے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ایشوریا نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی۔۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *