این ایل سی کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلیے تحفہ، انگور اڈہ ٹرمینل ریکارڈ مدت میں مکمل

جنوبی وزیرستان (پاکستان امیج)این ایل سی نے جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ دیتے ہوئے انگور اڈہ ٹرمینل 30 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔

جنوبی وزیرستان کے مقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا، جدید انفرا اسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا۔

سخت مشکلات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل 30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

این ایل سی نے مطلوبہ انفرا اسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا۔ ٹرمینل میں کسٹمز، ایف آئی اے، پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر محکموں کے لیے دفاتر اور رہائش کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انگور اڈہ ٹرمینل مقامی قبائل کے لیے مضبوط اقتصادی بنیاد فراہم کرے گا، مقامی پیداوار اب مختصر اور آسان راستوں سے افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کی جاسکے گی۔

انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل مقامی معشیت کو مستحکم کرتے ہوئے خطے کی سماجی اور اقتصادی ترقی یقینی بنائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *