آج سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج رات سے7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال،جہلم اور منڈی بہاالدین میں بارش کاامکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد اور وزیر آباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کاامکان ہے۔

ترجمان کے مطابق 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، رحیم یار خان، مری اور راولپنڈی میں بارش سےندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *