پاک بھارت میچ کے دوران احمد آباد کا موسم کیسا رہے گا ؟ اہم پیشگوئی

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی محکمہ موسمیات نے پاک بھارت کرکٹ میچ سےقبل احمد آباد میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کےامکانات ہیں، جس کے باعث میچ کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے، بارش کے بعد احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا میچ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرمودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *