پشاور(پاکستان امیج ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے معاشرتی برائیوں ، فحاشی کے خاتمے ، شہریوں کو بے راہ روی کرنے والے قحبہ خانوں کے خلاف مہم مزید تیز کردی گئی ہے اور دو خواتین سمیت کم ازکم 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے لیڈی پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرسکو میں قحبہ خانہ پر چھاپہ کے دوران ملزمان مسلم ، ابرار ، وہاب ، مسماہ (ش) زوجہ مسلم ، مسماۃ (ت)زوجہ کفایت کو گرفتارکر لیا ، ملزمان فحاشی اور شہریوں کو بے راہ روی کرنے میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image