(پاکستان امیج)سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ مضبوط اور باولنگ کچھ کمزور لگ رہی ہے۔
14 اکتوبر کے پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ کے میچ سے قبل جیو نیوز پر ’پاک بھارت ٹاکرا‘ میں عماد وسیم، محمد عامر، شیکھر دھون، عبدالرزاق اور کپل دیو نے حصہ لیا۔بھارت کے سابق کپتان نے کہا کہ احمد آباد میں ہمیشہ اسپنرز کےلیے کچھ نہ کچھ مدد ملتی ہے، بول سکتے ہیں کہ بھارتی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ کھیلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ مضبوط اور باولنگ کچھ کمزور لگ رہی ہے، پہلی بار سننے میں اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان اپنی بیٹنگ سے میچ جیت سکتا ہے۔کپل دیو نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء میں کچھ ٹی 20 میچز جیسا ماحول لگ رہا ہے۔
Pakistan Image