نواز شریف کی واپسی ڈیل کے تحت ہو رہی ہے، سابق وزیر اعظم کا دعویٰ

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی سمجھوتے کے تحت ممکن ہوئی ہے۔

صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو نواز شریف واپس آ رہے ہیں، اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔ صحافی کے الیکشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ بتائیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں؟، پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *