پاک بھارت ٹاکرے سے قبل روہت شرما کی پریس کانفرنس ، کونسی ٹیم فیورٹ ہے ؟ بتا دیا

احمد آباد(پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔

احمد آباد میں روہت شرما نے پاکستان سے اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ گرین شرٹس نے گزشتہ 2 میچوں میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ شبمن گل کل کے میچ کےلیے 99 فیصد دستیاب ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس کا میچ پر اتنا زیادہ اثر ہوگا۔روہت شرما نے مزید کہا کہ بطور بیٹر ہر میچ کےلیے میرا فوکس بھرپور تیاری پر ہوتا ہے، کل کے میچ میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پچ دیکھی نہیں ہے، مگر پچ جیسی بھی ہو بطور ٹیم ہماری تیاری ہے، اگر 3 اسپنرز کی ضرورت ہوئی تو ہم کھلائیں گے۔

بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ باولرز اور سپنرز نے اچھا پرفارم کیا اور انہوں نے بیٹرز پر پریشر ڈالا،ہمارے سارے کھلاڑی ردھم میں ہیں، مومینٹم بھی اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو، ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتواسکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *