ایشیاء کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

دبئی(پاکستان امیج)کرکٹ ایشیا ءکا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیئے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1.3 کروڑ روپے (تقریباً 150,000 امریکی ڈالر) انعام ملے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو بھی نوازا جائے گا۔ ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘ کا انعام 12.5 لاکھ روپے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایشیا ءکپ 2025 کی انعامی رقم گزشتہ ایشیا ءکپ کی نسبت زیادہ ہے، 2022 ایشیاء کپ میں چیمپئن ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم دی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *