پاکستانی باکسر سمیر خان بھارتی حریف کو مات دیکر عالمی چیمپئن بن گیا

دبئی (پاکستان امیج)پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے روایتی حریف بھارت کے بنٹی سنگھ کو فائنل میں چاروں شانے چت کیا۔ 52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پہ در پے حملے کر کے اسے چت کیا۔

میچ کے آغاز پر سمیر خان نے طیارہ گرنے اور 6-0کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دیدیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔

سمیر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مقابلے میں فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا جبکہ اس تاریخی کامیابی پر انہیں مداحوں نے مبارک باد دی ۔سمیر خان کے مطابق پاکستان کو پہلی بار یو بی او یوتھ ورلڈ بیٹنم ویٹ چیمپئن شپ میں کامیابی ملی ۔

سمیرخان نے بھارت کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کیلئے سپانسرکرنے پرمکڈونلڈ پاکستان کا بھی شکریہ اداکیا اورکہا کہ میں انشااللہ ثابت کروں گا کہ میں پاکستان اوردنیا بھرمیں بیسٹ فائٹرہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *