مجھے پارٹی سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کمزور ہوگئی، شیرافضل مروت

اسلام آباد(پاکستان امیج )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی مسلسل کمزور ہوئی ہے، پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے مگر غلط فیصلوں سے غیرمقبول ہورہی ہے، 5 اگست کا جلسہ بھی غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی ناکام ہوا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جلسے کی کال دی گئی لیکن کوئی مہم نہیں چلائی گئی، عام عوام کو پیغام نہیں دیا گیا کہ جلسے میں ان کی شرکت کیوں ضروری ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو جلسے کی ذمہ داری دی گئی لیکن پھر بھی مہم نہیں چلائی گئی۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر جلسے کیلئے کوئی مہم نہیں چلائوں گا، بانی نے خود ملاقات کیلئے طلب کیا تو جائوں گا، خود کو تھوپنے والا شخص نہیں، بانی سے بطور وکیل مختلف کیسز میں عدالتوں میں ملاقات کرسکتا تھاشیرافضل نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کون کیا کردار ادا کررہا ہے، پارلیمانی کمیٹی بھی کچھ نہیں کررہی، پی ٹی آئی قیادت کا کوئی ایک فیصلہ بتادیں جو درست ثابت ہوا ہو۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جلسے میں گیا تو 4 گنا لوگوں کی زیادہ تعداد ہوگی، مقبولیت کی بات نہیں پی ٹی آئی کارکنان میرے واضح موقف سے آگاہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *