مریم نفیس نے غیر اخلاقی پیغام دینے والے کو کھری کھری سنا دیں

کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ مریم نفیس نے موبائل پر غیر اخلاقی پیغامات کرنے والے نامعلوم شخص کو کھری کھری سنا دیں۔

اداکارہ نے گزشتہ شب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ہوشربا انکشاف بھی کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس میں انہیں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے غیر اخلاقی گفتگو کرنے اور خفیہ ملاقات کرنے پر اکسایا جارہا ہے۔مذکورہ شخص یہ دعوی کررہا ہے کہ اس نے مریم کو حالیہ لکس سٹائل ایوارڈ میں دیکھا تھا جہاں ان دونوں کی ملاقات بھی ہوئی۔

مذکورہ شخص مریم کو کہنا ہے کہ ان کی ملاقات ایواڈ کی تقریب کے دوران ہوئی ہے کیاآپ مجھ سے کہیں ملاقات کرسکتی ہیں؟ہم ملاقات کا بندوبست کریں؟جواب میں مریم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپکی والدہ کو آپ جیسی اولاد پیدا کرنے پر شرم آتی ہوگی،ہر عورت خریدنے کے قابل نہیں ہوتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *