ورلڈکپ، پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کے ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا مگر کیوں؟ ایسی تفصیلات کہ یقین کرنا مشکل

احمد آباد (پاکستان امیج) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی وجہ سے ہوٹلز کے کرایوں میں اضافہ کیا ہوا شائقین مبینہ طو ر پر میچ دیکھنے کیلئے ہسپتالوں میں بکنگ کروانے پہنچ گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا ہے جس کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پرپہنچ گیا ہےجبکہ شہر میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا بخار ہسپتالوں تک پہنچ گیا، شہر کے ہسپتالوں میں شائقین کرکٹ کا رش لگ گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بڑے میچ سے پہلے ہسپتالوں میں مبینہ مریضوں کے بکنگ کی تعداد بڑھ گئی،شائقین کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے ہسپتالوں میں بکنگ کروانے لگ گئے۔خیال کیا جارہا ہے کہ مبینہ مریض ہوٹل کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے ہسپتال میں رک کر پاک بھارت میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

احمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق کچھ کیسز ایسے آئے ہیں جو میچ کے لیے آئے شائقین میڈیکل چیک اپ کا کہہ کر ہسپتال میں بکنگ کا پوچھ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے کیسز کو لینے سے انکار کی ہدایت کر دی جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتال مریضوں کے علاوہ کسی افراد کو داخل کروانے کے لیے نہیں بنے۔

دوسری جانب احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹس بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاک بھارت کے جعلی ٹکٹ 25 گنا مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں تاہم بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ احمد آباد میں ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی 4 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے البتہ بھارتی ریلوے نے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان 2 سپر فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ پاک بھارت میچ کے دن شہر میں ڈرونز کے اڑانے پر مکمل پابند ی لگائی گئی ہے جبکہ میچ والے دن 11 ہزار سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *