ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا، خواجہ آصف کا الزام

لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ بار بار آزمائش پر پورا نہیں اتری، عدلیہ کی نئی لیڈر شپ سے بڑی امیدیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام احتساب نہیں ریلیف چاہتے ہیں، حالات کے مطابق حقیقت کو سامنے رکھنا ہوگا، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب نہیں مہنگائی ہے، بہت سی میٹنگزمیں کہا احتساب کو بیانئے کا محور نہیں ہونا چاہئے، خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف 2007ء میں آئے تو جہاز واپس موڑ دیا گیا، نوازشریف دوسری بار آئے تو جیل بھیج دیا گیا، یہ وہ فیصلے تھے جنہوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *