لاہور (پاکستان امیج) بھارت چھوڑنے کے بعد اپنا پہلا ردعمل دیتے ہوئے زینب عباس نے کہا ہے کہ بھارت میں لوگوں نے ردعمل نے مجھے خوف زدہ کردیا تھا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر اظہار خیال کرتے ہوئے زینب عباس کا کہنا تھا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے رد عمل نے مجھے خوفزدہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا۔
Pakistan Image