جنت مرزا کے جاپان میں سیر سپاٹے کرتے تصاویر وائرل

ٹوکیو(پاکستان امیج) ٹک ٹاکر جنت مرزاایک بار پھر چھٹیاں گزارنے کے لیے جاپان چلی گئی ہیں جہاں سے ان کی ہائیکنگ کرتے ہوئے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جنت مرزا کی طرف سے انسٹاگرام سٹوریز کے طور پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں انہیں اپنی بہن علشبہ انجم کے ہمراہ ہائیکنگ کر رہی ہوتی ہیں۔

ایک پوسٹ میں وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے دن کی روشنی میں اس مشکل ترین سفر کا آغاز کیا تھا جو شام کو ان کی طے شدہ منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ان بلندوبالا پہاڑوں میں متعدد مقامات پر جنت مرزا نے فوٹوگرافی کی اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ گزشتہ روز انہوں نے بارش میں چھتری لیے بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *