23ستمبر کو ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر آنے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ماہ ربیع الثانی کا چاند 23ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپارکو کاکہنا ہے کہ یکم ربیع الثانی 1447ہجری 24ستمبر2025کو ہونے کا امکان ہے،ربیع الثانی 1447ہجری کا چاند22ستمبر کو رات 12بج کر 54منٹ پر پیدا ہونے کاامکان ہے،23ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41گھنٹے 54منٹ ہوگی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 23ستمبر کی شام کو نئے چاند کی رویت کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو نے کہا ہے کہ معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، چاند کی تاریخ کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *