پاک بھارت میچ کی جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے لگیں، قیمت اتنی کہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں

نئی دہلی (پاکستان امیج) احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹس فروخت ہونے لگے ہیں، بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کے جعلی ٹکٹ 25 گنا مہنگے داموں پر فروخت ہو رہے ہیں، احمد آباد میں ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی 4 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے البتہ بھارتی ریلوے نے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان 2 سپر فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک بھارت میچ کے دن شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ڈرونز کے اڑانے پر مکمل پابند ی لگائی گئی ہے جبکہ میچ والے دن 11 ہزار سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *