پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،اسد عمر

لاہور(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،بھارت اور اسرائیل ملکر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔

لاہور میں انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے،آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے،موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں،کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات کئے بغیر استحکام نہیں آ سکتا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے بغیر سیاسی بحران کا حل نہیں نکل سکتا، کسان تباہ ہو چکا، سیلاب کسانوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *