نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا،مریم نواز

لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن میں کنونشنزکا سلسلہ جاری ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نےقومی اسمبلی کے حلقوں این اے 126 اور این اے 130 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینز، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر مریم نواز نے لیگی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا،بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا ۔نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا ،انہیں دھمکی اور لالچ دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہ کیا ، نوازشریف نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے، ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کے حق کے لئے کھڑا ہونا نوازشریف کی روایت ہے۔

ورکرز سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کے لئے نوازشریف کی ضرورت ہے، ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے، ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں، ہر بار نوازشریف آکر مرہم رکھتا ہے۔

مریم نواز شریف نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی ۔ملاقات میں لیگی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *