شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کچھ روز پہلے شہباز شریف نے اپنے حلقے کاہنے کا دورہ کیا تھا۔ جب وہ پانڈو نامی گاوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرکے پرانا کاہنہ پہنچے تو روہی نالہ بحالی تحریک کے عہدے داران نے انہیں روک لیا۔

شہباز شریف کی گاڑی روکنے والوں میں اہل علاقہ بھی شامل تھے جنہوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو روکا۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے 4 نامزد اور 90 معلوم افراد کے خلاف اب مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ واقعے کے بعد ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ علاقے کے لوگ اپنے مسائل کیلئے درخواست دینا چاہتے تھے۔ مقامی افراد سے درخواست لے لی گئی ہے، علاقے کے لوگوں کی شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گئی ہے اور وہ مطمئن ہو کر چلے گئے ہیں۔

اس حوالے سے شہباز شریف نے بھی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے، آج انکے نمائندوں کو مدعو کیا، مسائل کو سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔’

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *