بھارت میں پاکستانی سپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے خلاف کیس بنانے پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے رد عمل جاری کر دیا

کراچی (پاکستان امیج) ماضی میں بالی ووڈ میں کام کرنے والے مشہور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں میکال ذوالفقار نے محب مرزا کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔میکال ذوالفقار نے کہا کہ ‘میں دوبارہ بھارت جاکر کام نہیں کروں گا کیونکہ وہاں کے فلمساز اور پروڈیوسرز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں’۔
اداکار نے کہا کہ ‘بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیے جاتے، ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں، جس سے یہ واضح ہو کہ ہم بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں,بالی ووڈ فلموں میں ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری پاکستان میں بےعزتی ہو’۔

میکال ذوالفقار نے پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ ‘صرف پیسوں کی خاطر بھارت میں جاکر ہرگز کام نہ کریں’۔اداکار نے اپنی پروڈیوس کردہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے حوالے سے کہا کہ ‘میں نے سوچا تھا کہ یہ فلم اچھی کمائی کرے گی لیکن میری سوچ کے مطابق کمائی نہیں کرسکی’۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘میں بہت جلد برصغیر کے ایک پہلوان کی زندگی پر فلم بنانے جارہا ہوں جو پاکستان کی تاریخ بڑی فلموں میں سے ایک ہوگی’

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *