عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی آئرا خان اور منگیتر نپور شیکھرے کی شادی آئندہ برس 3 جنوری کو ہو گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چند ہفتوں قبل آئرا خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم جب بھی شادی کریں گے، 3 جنوری کو ہی کریں گے لیکن کس سال شادی ہو گی یہ معلوم نہیں۔یاد رہے کہ آئرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔

منگنی کی اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *