لاہور میں 2 مزدور مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے جاں بحق

لاہور (پاکستان امیج )لاہورمیں مبینہ طورپرزہریلےدہی بھلےکھانےسے دومزدور دم توڑ گئے،جبکہ ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں مبینہ طورپرزہریلے دہی بھلے کھانے سے 2مزدورجاں بحق ہوگئے ہیں،ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسکو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت ارشد اور سجاد کے نام سے ہوئی،جائے وقوعہ سے کھانے کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کئے،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کے نمونے لیکرتفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب ورثا کا کہنا ہےکہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،جو ہوا اللہ کی رضا ہے،کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتے،پوسٹ مارٹم کے بغیرمیتیں حوالے کردی جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *