پاکستان میں سمگل شدہ سگریٹ سے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں سمگل شدہ سگریٹ سے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی ،سمگل شدہ سگریٹ کا شیئر 50فیصد سے زائد ہے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف ایف بی آر کی مؤثر انفورسمنٹ سے قومی خزانے کو 300ارب روپے سے زائد کا نقصان بچایا جاسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار فلپ مورس کے ڈائر یکٹر ایکسٹرنل امور خرم محمد قمر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔’’ جنگ ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کا شیئر 50فیصد سے زائد ہےلیکن ان کے خلاف کارروائی شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے، ریٹیل سیکٹر میں مؤثر کارروائی سے اس کی فروخت کو روکا جاسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *