سکول کے بعد ایمبولینس، محمد شیراز نے گاؤں کے لوگوں کیلئے خدمت کی نئی مثال قائم کردی

گلگت (پاکستان امیج) گلگت بلتستان کے ننھے ولاگر محمد شیراز نے سکول کے بعد اب اپنے گاؤں کے لوگوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس فراہم کرکے خدمتِ انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، جس سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت علاج کے لیے ہسپتال پہنچانا ممکن ہوسکے گا۔

گزشتہ دنوں محمد شیراز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے گاؤں کے خستہ حال سکول کو سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی سے جدید سکول میں تبدیل کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)

اب ننھے ولاگر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شیراز نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں کے لوگوں کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ مجبور اور مستحق افراد کی بروقت مدد کی جاسکے، کیونکہ ان کے مطابق ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *