بادشاہ کا امریکہ میں کنسرٹ کے دوران ٹرمپ کے بھارت پر لگائے ٹیرف پر طنز

ممبئی (پاکستان امیج)معروف بھارتی ریپر بادشاہ نے امریکہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر طنز کردیا۔

نیویارک میں کنسرٹ میں اپنا گانا تعریفاں گاتے ہوئے بادشاہ نے اپنے گانے کے بول بدل کر اس میں ٹرمپ کے بھارت پر لگائے ٹیرف کا حوالہ دے کر طنز کیا۔

ریپر نے اس مشہور گانے کے اصل بول ’کِنّیّاں تعریفاں چاہیدیاں اے تینوں‘ کو مزاحیہ انداز میں بدل کر ’کِنّی ٹیرِف چاہیدیے ٹرمپ نو‘ کردیا۔

بادشاہ کے اس مزاحیہ انداز میں ٹرمپ پر کیے گئے طنز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *