اوورسیز پاکستانی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)(اسلام آباد ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانی کا کیس جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں مقرر ہونے پر دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔

دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس اوورسیز کی کیٹیگری میں آتا ہے اور اس حوالے سے ہائیکورٹ میں خصوصی بینچ بنا ہوا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کیسز جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت سنتی ہے، باقی ججز اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف نہیں دے سکتے۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن کیانی کے ریمارکس کے بعد وکیل روسٹرم سے واپس روانہ ہوگئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *