انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان کی کورٹ پروڈکشن کیلئے درخواست دائر

راولپنڈی (پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس میں کورٹ پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کیسز کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، اسد عمر پیش ہوئے اور فاضل جج سے حاضری لگا کر جانے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دیدی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل جان محمد اور پراسیکیوٹر راجا نوید بھی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل صفائی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدالت پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *