پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان میں فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا، تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کیلئے پہلی براہ راست پرواز چلائے گی، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے، کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےعوام، سیاحت سے وابستہ افراد اورکاروباری حلقوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اورمہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *