سائفر کیس میں عمران خان اب بھی اندر ہیں اور آپ باہر؟ اسد عمر نے صحافی کے سوال پر کیا جواب دیا

راولپنڈی (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے صحافی کے سوال پر کہ عمران خان سائفر کیس میں تاحال اندر ہیں اور آپ باہر، کا دلچسپ جواب دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد عمر نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں الزام ہے جن کو سائفر ملا انہوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا۔ سوال کیا گیا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے۔ اس پر اسد عمر نے کہا کہ اگر میں نے ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

قبل ازیں اسد عمر آج سائفر کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے تو انہیں حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *