صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صدر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020ء سے مؤثر ہوں گی۔
بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدرِ مملکت کو بھیجا گیا تھا۔

چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔

اکتوبر 2022ء میں گوادر منصوبوں کے پیش رفت اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *