نواب شاہ؛ تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 5افراد جاں بحق

نواب شاہ(پاکستان امیج)قاضی احمد میں قومی شاہراہ سنگرہ موری پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی بھی ہوئے۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مسافر کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ میں مسافر کوچ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر شہید بے نظیرآباد کو زخمیوں کو فوری امدادی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جاں بحق و زخمی افراد کی فیملی سے مکمل تعاون کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *