خیبرپختونخوا کا ضلع کرک ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات سے گونج اٹھا

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کا ضلع کرک ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات سے گونج اٹھا، جہاں بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔

خوفناک حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دو بہادر کانسٹیبل شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔

ترجمان کرک پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او عمر نواز اپنے دو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے۔

دہشت گردوں نے گھات لگا کر پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے گاڑی مکمل طور پر چھلنی ہو گئی اور تینوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *