یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تجویز، اضافہ اتنا زیادہ کہ کانوں سے دھواں نکلے گا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران حکومت کو یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دیدی گئی، گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتیں رواں ماہ دگنی بڑھانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے پیٹرولیم ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ غیر محفوظ گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 129 فیصد اضافے کی تیاریاں ہیں، کمرشل صارفین کیلئے 136 فیصد، برآمدی شعبے کیلئے 71 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سی این جی کی قیمتوں میں 144 فیصد کا بڑا اضافہ متوقع ہے۔ محفوظ گیس صارفین کیلئے فکسڈ ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ہونے کا امکان ہے۔ نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس قیمتوں میں 117 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *