حکومت نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو ایک روپے17 پیسے سستی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈرکی قیمت2527 روپے47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *