نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے: مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےصوبائی دارالحکومت میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہےہربار کی طرح اس باربھی نوازشریف پاکستان کو ٹھیک کرکے دکھائےگا۔

“جیو نیوز ” کے مطابق (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں۔خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب الیکشن نزدیک ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں، الیکشن ضرور ہوں گے، جنوری کے آخری عشرے میں الیکشن ہیں اور ووٹ کو عزت ملے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *