سہ فریقی سیریز: محمد حارث آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

شارجہ(پاکستان امیج)سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں محمد حارث نے جلدی آؤٹ ہونے پر غصے میں اپنا بلا توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں پاکستان نے 31 رنز سے فتح حاصل کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ تاہم محمد حارث صرف ایک رن ہی بناسکے۔

محمد حارث جو سیریز کے پہلے میچ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے تھے، جلد آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور بلا توڑ دیا۔

ان کے بلا توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *