مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں: مائیک ہیسن

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کردیں۔

مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مسلسل دو فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں اور ہم ان کی حفاظت اور ہمت کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں افغانستان کو 39 رنز جب کہ متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *