لاہور (قدرت روزنامہ)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے پاک بھارت مقابلے کے دوران بھارت جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پی سی بی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ذکا اشرف کو پہلے ہی بھارتی ویزہ جاری ہو چکا ہے اور ان کے ایک سے دو روز میں بھارت جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ذکا اشرف احمد آباد میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔بھارتی سفارتخانے نے ورلڈکپ کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔بھارتی سفارتخانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image