سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کوریلیف دیں گے، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں میں توسیع بھی دی جائےگی۔

وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ پاکستان کے ایک کروڑ80لاکھ صارفین 70فیصد ڈسکاونٹ پر بجلی لے رہاہے، لوگ سولرپینل لگاکر خود کو200یونٹ سےنیچے لے کرگئے۔ بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیٹ میٹرنگ والےآئی پی پیزبننے جارہے ہیں،نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پرپڑے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *