لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب حکومت ہر سیلاب متاثرین تک پہنچے گی، نقصان کا ازالہ کرے گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہدرہ کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نارووال مکمل طور پر ڈوبا ہوا ہے، سیالکوٹ میں براحال ہے،ڈپٹی کمشنرز نے دن رات محنت کرکے لوگوں کا انخلا کیا، اگر تیاری نہ ہوتی تو جیسا سیلاب آیا ہے نقصان کافی ہوتا، پنجاب کی انتظامیہ نے پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا، لوگوں کے مال مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کوئی جان نہیں گئی،عوام پانی سے دور رہیں، والدین بھی اپنے بچوں کو سیلابی مقامات سے دور رکھیں، پنجاب حکومت ہر سیلاب متاثرین تک پہنچے گی اور نقصان کا ازالہ کرے گی۔
ان کاکہناتھا کہ پنجاب کے تمام ڈی سیز ، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو شاباش دیتی ہوں،پنجاب کے عوام سے کہتی ہوں میں اور میری پوری حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے،مریم نواز کاکہناتھا کہ میں نے راوی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا، ہمیں اپنے انفراسٹرکچر ، واٹر سٹوریج اور ڈیمز بنانا چاہئے،پانی اللہ کی نعمت ہے، پانی سٹور کرنے کیلئے سٹرکچر بنانا بہت ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ پانی کا بہاؤاب کم ہورہا ہے،پنجاب کے کسی نہ کسی حصے میں موسلادھار بارشیں روز کی بنیاد پر ہوئیں،ہمارے تین دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے،ہمارے دریاؤں کی گنجائش سے زائد پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی،انتظامیہ نے دن رات کام کیا ہے، ریسکیو اداروں نے بھرپور کام کیا، گجرات میں بری صورتحال تھی۔
Pakistan Image