دہلی (پاکستان امیج) ورلڈ کپ کے 9ویں میچ میں افغانستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افغانستان نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔افغان کپتان حشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ افغانستان کی بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم برقرار رہے گی۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد مورال بلند ہے۔ بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشون کی جگہ شردل ٹھاکر کو شامل کیا ہے۔
Pakistan Image