پی سی بی کا انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) بچوں کے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کوکرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کی سہولت بھی دے گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوزکے مطابق بچوں کو سال بھر کیلئے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا اور ان کے تعلیمی اخراجات بھی پی سی بی اٹھائے گا۔چاروں شہروں سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم حاصل کریں گے اور کرکٹ بھی سیکھیں گے۔

سیالکوٹ اکیڈمی انڈر 15 بچوں کے لئے ہو گی، فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کیلئے مختص ہوگی، ان اکیڈمیز کیلئے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی پر کیا جائے گا۔

ان اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے سکول، کالج سمیت تمام اخراجات کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کیلئے مختص ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *