اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، وزارت داخلہ اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے،ڈاکٹر بابراعوان درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جی ڈاکٹر صاحب! بندہ واپس آ گیا ہے، بابر اعوان نے کہاکہ میں اس مرد حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروا دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *