نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد

اسلام آبا د (پاکستان امیج)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سری لنکا کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔گرین شرٹس نے میچ کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے دل جیت لیے۔ شاندار پرفارمنس۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈ کپ میں مسلسل 8ویں بار شکست سے دوچار کیا، گرین شرٹس نے 345 رنز کا بڑا ہدف 48 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *