اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارش کی پیش گوئی کے تحت مارگلہ ہلز پر ٹریل دو، تین، چار اور پانچ آج بند رہیں گے

اسلام آباد (پاکستان امیج ) اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارش کی پیش گوئی کے تحت مارگلہ ہلز پر ٹریل دو، تین، چار اور پانچ آج بند رہیں گے۔ سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی بند رہے گا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ شدید بارش سے اسلام آباد کا علاقہ بہارہ کہو اٹھال چوک پانی میں ڈوب گیا ہے۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، بارش سے کئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں، بارش کے باعث راول ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *