پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا اہم فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)(پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پرمبنی ہوگی۔

دستاویزی فلم میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے جیسے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔

کورونا وباء کے دوران پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔

دستاویز فلم میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگز میں ٹاپ تک کیسے اور کن حالات میں پہنچی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *