رضا مراد انتقال کر گئے؟ سوشل میڈیا پر خبر وائرل

ممبئی(پاکستان امیج)سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر بھارتی اداکار رضا مراد کی موت سے متعلق خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

اداکار کے اہلِ خانہ یا ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس خبر کی حقیقت جاننا مشکل ہے تاہم اس سے قبل بھی اداکار کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہو چکی ہیں جس کے باعث رضا مراد کے چند مداح اس خبر کو بھی جھوٹی قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب کچھ مداحوں نے اس خبر کو سچ مان کر اداکار کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *