امام الحق ون ڈے میں تیزترین 3ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے

حیدرآباد دکن(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق ون ڈے میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے۔پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کیخلاف آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں اپنے 3000 ون ڈے رنز مکمل کیے۔انہوں نے یہ سنگ میل 67 ویں اننگ میں حاصل کیا جو کپتان بابر اعظم سے ایک اننگ بہتر ہے جنہوں نے 3000 رنز 68 اننگز میں بنائے تھے۔پاکستانی اوپنر فخر زمان اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے بھی 3000 رنز 67 اننگز میں بنا رکھے ہیں۔

جنوبی افریقا کے مایہ ناز سابق بیٹسمین ہاشم آملہ 57 اننگز میں 3 ہزار رنز بناکر تیز ترین3 ہزار او ڈی آئی رنز بنانے والوں میں سر فہرست ہیں۔

تیز ترین 3000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں پاکستان کے3 بلے باز ہیں جس میں بابر اعظم واحد نان اوپنر ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *